ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں خالد نثار ڈوگر نے مسلم لیگ حسان ریاض پر حملہ  کردیا

punjab Assembly , Khalid Nisar Dogar, City42
کیپشن: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کا رکن خالد نچار ڈوگر اچانک اپنی نشست سے اٹھا اور بھاگتے ہوئے حکومتی پارٹی کے رکن کی نشست کے قریب جا کر اس پر حملہ آور ہو گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن خالد نثار ڈوگر نے مسلم لیگ نون کے  رکن حسان ریاض پر حملہ  کردیا۔معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔

آج پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران اس وقت پیچیدہ سورتحال پیدا ہو گئی جب اپوزیشن کے ایک رکن نے اپنے نشست سے اٹھ کر تقریباً دوڑتے ہوئے جا کر مسلم لیگ نون کے لاہور سے منتخب ہونے والے رکن خواجہ احمد حسان  کی نشست پر جا کر ان پر جسمانی حملہ کر ڈالا۔ 

قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ  آج کے اجلاس کی  کارروائی چلا رہے تھے۔

ایوان میں اپوزیشن رکن کے حملے کے بعد  کئی حکومتی ارکان نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر اس رکن کو احمد حسان کے ساتھ گتھم گتھا ہونے سے روکا اور پیچھے دھکیل دیا۔ 

حکومتی رکن حسان ریاض اپنی نشست پر ہی کھڑے رہے۔وزیر قانون صہیب بھرتھ ، عاشق کرمانی ، معین قریشی بیچ بچاؤکراتے رہے
اپوزیشن رکن  خالد نچار ڈوگر کے تشدد پر مبنی رویہ کا حکومتی پارٹی نے سختی سے نوٹس لیا اور اس واقعہ پر احتجاج کیا، دوسری طرف اپوزیشن کے ارکان بظاہر کسی وجہ کے بغیر ہی اجلاس سے واک آؤٹ کر کے باہر چلے گئے۔ 

Caption پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کے رکن خالد نثار ڈوگر کے حکومتی پارٹی کے رکن پر حملے کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔  ایک ویڈیو کلپ سے لیا گیا یہ سکرین شوٹ دکھاتا ہے کہ خالد نثار ڈوگر ایک ہاتھ سے حکومتی رکن کو پکڑی ہوئے ہے اور دوسرے ہاتھ سے اسے تھپڑ مار رہا ہے۔ 


اپوزیشن کے کچھ ارکان اپنجاب اسمبلی کے احاطے میں جمع ہو کر نعرے بازی کرتے رہے۔ 
قائم مقام سپیکر نے اجلاس پہلے 5منٹ کے لیے ملتوی کردیا، پھر جب حکومت کے ارکان نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا تو قائم مقام سپیکر نے فریقین کو اپنے چیمبر میں بلا کر ان کے مذاکرات کروائے۔  جن کا بطاہر کوئی فوری نتیجہ نہیں نکلا۔