ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وادی جہلم: خونخوار تیندوا فائرنگ سے ہلاک، کمسن بچی  ہلاک، لڑکا زخمی

وادی جہلم: خونخوار تیندوا فائرنگ سے ہلاک، کمسن بچی  ہلاک، لڑکا زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وادی جہلم کے علاقے نلئی میں انسانوں پر حملے کرنے والے خونخوار تیندوے کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔
ایس پی جہلم مرزا زاہد کے مطابق یہ تیندوا آبادی میں گھس آیا تھا اور وہاں موجود افراد پر حملے کر رہا تھا۔تیندوے کے حملے کے نتیجے میں ایک کمسن بچی جان کی بازی ہار گئی جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیندوا گزشتہ چند روز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا، جس پر مقامی انتظامیہ نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔