ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے "ٹرم رولز 2025" نافذ

پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد:پاکستان سپورٹس بورڈ نے اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے نئے "ٹرم رولز 2025" نافذ کردئیے ہیں۔

نیشنل سپورٹس پالیسی 2005 کے تسلسل میں "ٹرم رولز 2025" کی وضاحت شامل  ہے۔

  نافذ کردہ رولز کے مطابق فیڈریشنز میں صدر کا عہدہ سب سے اعلیٰ تصور ہوگا،چیئرمین، سی ای او یا کوئی متبادل عہدہ قابل قبول نہیں ہوگا، کسی بھی فرد کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 سال مقرر  مکی گئی،70 سال عمر ہونے پر عہدہ خود بخود ختم تصور ہوگا،کوئی فرد ایک وقت میں ایک سے زائد فیڈریشنز میں عہدہ نہیں رکھ سکے گا۔

فیڈریشنز کو اپنی ساخت ان رولز کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لیے 90 روز کی مہلت دی گئی۔

  نوٹیفکیشن  کے مطابق ٹرم رولز 2025چھ شقوں اور 24ذیلی شقوں پر مشتمل ہے،یہ رولز فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

 رولز  کے مطابق نئے رولز کے تحت عہدیدار فیڈریشن میں4 سال کی دو مدتوں تک خدمات انجام دے سکے گا، کوئی بھی عہدیدار اعلیٰ عہدے کے بعد پچھلے درجے پر الیکشن نہیں لڑ سکے گا، دوران مدت خالی ہونے والے عہدے کو انتخاب کے ذریعے پر کیا جائے گا،یہ دور باقی ماندہ مدت سمجھی جائے گی، جو آٹھ سالہ حد میں شامل ہوگی۔

 نوٹیفکیشن  کے مطابق ان رولزکی خلاف ورزی کی صورت میں ڈی جی پی ایس بی تحقیقات کا مجاز ہوگا، خلاف ورزی ثابت ہونے پر عہدیدار پر4 سے 6سال کی پابندی عائد ہوسکتی ہے،پابندی کے دوران مالی معاونت، گرانٹس، سہولیات، مشاورتی کردار یا رکنیت سمیت کسی فائدے کا اہل نہیں ہوگا،خلاف ورزی کو نظرانداز کرنے پر ڈی جی حکومت کو قانونی یا انتظامی کارروائی کی سفارش کر سکتا ہے،بار بار خلاف ورزی پر تاحیات نااہلی کی سزا بھی دی جا سکتی ہے،اپیلیں "کوڈ آف ایتھکس اینڈ گورننس ان اسپورٹس" کی متعلقہ شقوں کے تحت نمٹائی جائے گی۔

 رولز  کے مطابق پی ایس بی ڈیٹا بیس تیاری،اپنی ویب سائیٹ پر نااہل افراد کی فہرست شائع کرنے کا پابند ہوگا،فیصلے سے متاثرہ افراد پینل آف ایڈجوڈیکیٹر میں تحریری اپیل دائر کر سکتے ہیں،عدم تعمیل کی صورت میں فیڈریشنز کی رجسٹریشن منسوخ اور فنڈنگ روک دی جائے گی۔