شاہد ندیم سپرا:شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے۔
بارش سے لیسکو کے 65 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،فیڈرز میں تیکنیکی و فنی خرابیاں پیدا ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو ئی۔بارش سے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بھی خرابیاں پیدا ہوئیں۔
لیسکو چیف محمد رمضان بٹ نے افسران و ملازمین کو بحالی کے کام کی ہدایت کر دی۔
لیسکو چیف کے مطابق کنٹرول روم سے بجلی کی فراہمی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، صارفین کو بلا تعطل فراہمی اولین ترجیح ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App