ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے پاکستان کے دو اہم شہروں سیالکوٹ اور ملتان کیلئے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق ریاض سے سیالکوٹ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز 5 اگست 2025 سے ہوگا۔ریاض سے ملتان کے لیے پروازیں 8 اگست 2025 سے شروع کی جائیں گی۔
ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان نئی پروازوں کی بکنگ کا عمل بھی باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے،اور مسافر اب اپنی نشستیں محفوظ کرا سکتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق،یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں اور خاص طور پر سعودی عرب میں مقیم سیالکوٹ و ملتان کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ اپنے آبائی شہروں تک براہِ راست اور آرام دہ سفر کر سکیں۔