ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا بجلی کے کنکشن کے حصول کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بجلی کے کنکشن کے حصول کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نے بجلی کے کنکشن کے حصول کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق گھریلو، کمرشل ،صنعتی صارفین کےکنکشنز کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائیگی،گھریلو کنکشن کیلئے صارفین سے انتہائی ضروری 2دستاویزات لینے پر تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
کمرشل کیلئے 3جبکہ صنعتی صارفین کیلئے 5اہم دستاویزات کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔
ڈیمانڈ نوٹس کیساتھ بینک میں ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے کا فیصلہ تبدیل کرنیکی ہدایت کر دی  گئی۔
 اس حوالے سےمیٹرز کی تنصیب سے قبل صارفین سے ٹیسٹ رپورٹ لینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

قبل ازیں صارفین ڈیمانڈ نوٹس کیساتھ بینکس میں ٹیسٹ رپورٹ جمع کروا رہے ہیں۔بینک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرنے کے بعد ٹیسٹ رپورٹ متعلقہ دفاتر کو بھجواتے ہیں،متعلقہ دفاتر سے تصدیق ہونے کے بعد صارفین کا کنکشن لگایا جاتا ہے۔ترمیم کے ذریعے صارفین کو کنکشن کی فراہمی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔