ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ امریکا پہنچ گیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ امریکا پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ امریکا پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ دوگروپوں میں امریکی شہر میامی پہنچا جہاں ان کا استقبال کیا گیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 جولائی کو ہوں گے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے غیرمعمولی استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔

فاسٹ بولر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہمیں بہت پروٹوکول ملا، امریکا میں پہلے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا، پلیئرز کو جہاز سے نکلتے ہی پروٹوکول دیا گیا اور سکیورٹی کی گاڑیوں کے ساتھ ہوٹل پہنچایا گیا۔