(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ علیزے شاہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کردیا۔
اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میںساتھی اداکارہ کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے کہاہے کہ ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں ،انہوں نے مختلف چیٹ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ منسا نے ان کا نمبر کسی مشکوک شخص کو فراہم کیا ہے جس سے ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
ایک انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا کہ وہ مجھے مختلف نامعلوم نمبرز سے کالز کر رہی ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لیں کہ یہ اسی میسنی کا کام ہے۔
ایک اور انسٹاگرام سٹوری میں علیزے شاہ نے کہا کہ 3 سال پہلے بھی اس گھٹیا عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی، جو بھی کمایا آج کل عزت اور حلال کا کمایا لیکن جو خود حرام کھاتا ہے اسے نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ اپنے زوال کا۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ کو اپنے مخالفین کیخلاف آواز اُٹھانے پر خوب سراہا جارہا ہے۔