ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غالب مارکیٹ:خاتون سے موبائل چھیننے کی کوشش،مزاحمت پر گولی مار دی

غالب مارکیٹ:خاتون سے موبائل چھیننے کی کوشش،مزاحمت پر گولی مار دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد :لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون گھر کے باہر زخمی ہو گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ساجدہ کو گھر کےباہر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کیا،موٹرسائیکل سوار ملزمان نےخاتون سے موبائل چھیننے کی کوشش کی،خاتون کی طرف سے مزاحمت پر ملزمان نے گولی چلا دی،گولی خاتون کے بازو پر لگی ،سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا  ہے کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے،مزید تحقیقات کر رہے ہیں.