عرفان ملک : لاہور پولیس کاون ویلرزاور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ماہ جولائی میں 126 ون ویلرز گرفتار، 126مقدمات درج کئے گئے۔
لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کی کارروائیوں میں 1187 ون ویلرز گرفتار کئے گئے، 1067مقدمات درج کئے گئے،ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سی سی پی بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ او ون ویلنگ اور ریسنگ پر قابو پانے کیلئے اہم شاہراؤں پر خصوصی ناکے لگائے گئے،ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ اور پیرو کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
سی سی پی او نے ہدایت کی کہ موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنیوالے مکینیکس کیخلاف کارروائی کی جائے۔
بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ون ویلنگ،بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں۔