لاہور پولیس نے یوم عاشور کے حوالے سے سکیورٹی، ٹریفک کے انتظامات مکمل کرلیے

لاہور پولیس نے یوم عاشور کے حوالے سے سکیورٹی، ٹریفک کے انتظامات مکمل کرلیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور پولیس نے یوم عاشور کے حوالے سے سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات مکمل کرلیے، سی سی پی او نےمختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے امام بارگاہ قصر بتول شادمان اور پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ کا دورہ کیا، اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ منتظمین نے جلوسوں کے حوالے سے وقت کی پابندی کرنیکی یقین دہانی کرائی۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائیں گی۔ ڈبل سواری پر پابندی ،جلوس کے راستوں پر مخصوص اوقات میں موبائل سروس بند رہےگی۔

کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا عملے کی حاضری چیک کی۔ کمشنر کا کہناہے سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے بھی جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ رافعہ حیدرکہتی ہیں اس سال مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر زیادہ کیمرے لگائے گئے ہیں۔

کمشنرمحمد علی رندھاوانےپانڈو سٹریٹ جلوس کے روٹ کا بھی دورہ کیا۔منتظمین نے جلوس کا روٹ کلیئر ہونے پر اظہار اطمینان کیا۔ڈی سی رافعہ حیدر اورایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف بھی ہمراہ تھے۔

 سی ٹی اومستنصرفیروزکے مطابق مجالس اورجلوسوں میں عزاداروں کی آمدو رفت کیلئےٹریفک کےبہترین انتظامات کیےہیں۔

محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیےفلیگ مارچ کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کی قیادت میں ڈولفن ،پی آر یو ،آرمی،رینجرز نےفلیگ مارچ کیا۔