پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ماڑِی پیٹرولیم نے گھوٹکی میں 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کرلی، ماڑی پیٹرولیم نے دوسرے ہاریزنٹل کنویں کی کامیاب ڈرلنگ سے گیس دریافت کی۔

ترجمان ماڑِی پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہاریزنٹل ڈرلنگ کی لاگت میں 17 فیصد کی بچت ہوئی،نئی دریافت سے گیس سسٹم میں شامل ہونا شروع ہوگئی ہے۔ماڑِی پیٹرولیم نے پانچ سال میں قومی خزانے میں 366 ارب روپے جمع کرائے، کمپنی کی مصنوعات کے باعث 11 ارب ڈالر کی درآمدات کی بچت ہوئی۔

اس کامیابی پر چیئرمین ماڑی پیٹرولیم نے ٹیم کو مبارکباد دی،ان کا کہنا تھا کہ گیس کی دریافت سے مقامی وسائل میں اضافہ ہوگا۔