ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ انتقال کر گئیں

 اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

سینیڈ او کونر ایک موسیقار، سیاستدان اور ایک گلوکارہ تھیں جن کی موت گزشتہ روز لندن میں اپنے گھر  میں ہوئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ گلوکارہ نے 2018 میں اسلام قبول کیا تھا اور پولیس کی جانب سے بتایا جارہا ہےکہ وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں تاہم ان کی موت کو مشکوک نہیں سمجھا جا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی موت کے بعد سے ان کے مداحوں کو نہ صرف گلوکارہ کی موت کا دکھ ہے بلکہ خراج تحسین پیش کرتے وقت گلوکارہ کی مذہبی شناخت کو اجاگر نہ کرنے پر بھی مداحوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آنجہانی گلوکارہ سینیڈ او کونر کا مشہور گانا Nothing Compares 2 U تھا جس نے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔