ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا دورہ لاہور موخر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

Imran Khan visit Lahore
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور منسوخ ہوگیا جس کی وجہ بھی سامنے آگئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہور کا دورہ کرنا تھا۔

تفصیلات کےمطابق میں مسلم لیگ ق کی حکومت آنے پر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز صحت کارڈ، احساس راشن پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان کیا گیا، عوام کو مزید ریلیف دینے کے لئے عمران خان نے آج اس لاہور کا دورہ کرنا تھا جو کہ موخر کردیا گیا،موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور کا دورہ مؤخر کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کا دورہ مؤخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان ائیر پورٹ پہنچ گئے تھےلیکن موسم خراب تھا جس کے باعث انہیں واپس جانا پڑا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی آج طے شدہ میٹنگز اب ویڈیو لنک پر ہوں گی، عمران خان نے آج اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنی تھیں اور انہیں پنجاب حکومت کی پرفارمنس کے حوالے سے روڈ میپ دینا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer