ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اب بھی عمران خان کو اپنا وزیر عظم مانتے ہیں ۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کا وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ جو امپورٹڈ حکومت ہے اس کا مستقبل میں کوئی چانس نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں امپورٹڈ حکومت ختم ہو گئی ہے اور انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے اور امید ہے کہ ملک میں بہہت جلد الیکسشن کرائے جائیں گیں ۔
محمود خان کا کہنا تھا عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کا ثبوتہے کہ پنجاب کی عوام نے ضمنی انتخابات میں عمران خان پر اعتماد ظاہر کیا ۔ وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں ایل آر ایچ اور کے ٹی ایچ کے معیار کے اسپتال بنانا چاہتے ہیں، کوشش ہے دور دراز علاقوں سے مریضوں کو پشاور ریفر کرنےکی ضرورت نہ پڑے۔