ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ن لیگ کا بڑا فیصلہ

PMLN
کیپشن: PMLN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کےبعد مسلم لیگ ن نے  جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا.

ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئےپہلے مرحلے میں لاہور میں مختلف حلقوں میں میٹنگزاور جلسےکرے گی جن سے وفاقی وزراء اورمسلم لیگ ن کے رہنما خطاب کریں گے، جو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کریں  گے، جلسہ میٹنگز ہوں گی، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، خواجہ عمران نذیرسمیت دیگر خطاب کریں گے.

پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت نہ چلنے دینے اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانےپرعمران خان پر تنقید کرتے ہوئےکارکنان کو متحرک کیا جائے گا۔