حکومت کے بیورو کریسی سے پنگے

حکومت کے بیورو کریسی سے پنگے
کیپشن: Civil Secretariat Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت نے سینئر ڈی ایم جی افسران کو چھوڑ کر جونیئر زکو ڈی سی لگا دیا، ینگ ڈی ایم جی افسران ڈی سی نہ لگنے پر حکومت سے نالاں ہوگئے۔
 افسران کی تعیناتیوں کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں سے بیوروکریسی میں مایوسی پھیل رہی ہے ، ینگ ڈی ایم جی افسران ڈی سی نہ لگنے پر حکومت سے نالاں ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سینئر ڈی ایم جی افسران کو چھوڑ کر جونیئرز کو ڈی سی لگا دیا ہے، جس پر ینگ ڈی ایم جی افسران پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیسہ اور سفارش نہ ہونے پر ینگ ڈی ایم جی افسران نجی محفلوں میں ڈی سی نہ لگنے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ینگ ڈی ایم جی افسران کا کہنا ہے کہ پک اینڈ چوز کی بنیاد پر ڈی سی لگائےجا رہے ہیں ،جبکہ میرٹ کا راگ الاپنے والی حکومت کے قول وفعل میں تضاد ہے۔

ڈپٹی کمشنر تعینات نہ ہو سکنے والوں میں ذیشان رانا ، راو عاطف رضا ، عثمان خالد ، ثناءاللہ ، اعجاز خالد رزاقی شامل ہیں، جو سنیارٹی کے باوجود ڈی سی نہیں لگائے گئے۔ڈی ایم جی افسر سمعیہ سلیم ،ذیشان سکندر، خضر افضال ، عمرانہ توقیر، عاصم جاوید ، لبنی نذیر ، عدنان اعوان ، ملیحہ رشید اور سندس ارشاد کوبھی ڈی سی تعیناتی کے دروان نظرانداز کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer