ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کیلئے اچھی خبر

قیدیوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) قیدیوں کو گرمی سے بچاؤ اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے آئی جی جیل خانہ جات نے تمام سپرنٹنڈنٹس کو احتیاطی تدابیر کے حوالے دے ہدایات جاری کردی۔

گرمی اور ڈینگی کا موسم، آئی جی جیل نے نیا ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹس کو قیدیوں کو سہولیات دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں، جیلوں کے اندر پینے کے ٹھنڈے پانی کا ہمہ وقت بندوبست کیا جائے۔ رواں موسم میں ہر صورت میں قیدیوں کے نہانے کیلئے بھی وافر پانی مہیا کیا جائے۔

ہدایت نامہ کے مطابق قیدیوں کو دن میں زیادہ سے زیادہ دفعہ نہانے کی ترغیب دیں، کچن میں کام کرنیوالوں کیلئے کچی لسی کا بندوبست کریں اور کچن کو ہوادار بنانے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز کو باقاعدگی سے تبدیل کریں، دفاتر میں کوڑا اور کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔

صاف پانی کے برتن کو ڈھانپ کر رکھیں، دفاتر میں لگے فواروں کا پانی نکال کر خشک کریں، مچھر مار سپرے کیساتھ چھتوں کی صفائی کروائیں، روم کولر کے استعمال پر تاحکم ثانی پابندی لگادی جائے، جمع پانی کو فوری طور پر خشک کیا جائے۔