شوہر کا گھریلو ملازمہ کے ساتھ معاشقہ،بیوی عدالت پہنچ گئی

شوہر کا گھریلو ملازمہ کے ساتھ معاشقہ،بیوی عدالت پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں انسانوں کی دوریاں کم ہوئیں تو سماجی مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں،میا ں بیوی کے اختلافات،لڑائی جھگڑوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،میاں بیوی سے خوش نہیں،بیوی اپنے شوہر کی زندگی ،اس کے لائف سٹائل میں کیڑے نکالتی نظر آتی ہیں۔اس بے راہ روی کی جہاں خواتین ذمہ دار ہیں تو مرد بھی اس میں برابر کے شریک ہیں۔

بحرین میں ایک خاتون نے اس وقت طلاق  کیلئے  عدالت سے  رجوع کرلیا جب اسے پتا چلا کہ اس کے شوہر کا گھریلو ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلق ہے۔خاتون نے خلع کیلئے دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر اس کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے اور گھریلو ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے ہوئے ہے۔ذیلی عدالتوں نے خاتون کا دعویٰ مسترد کردیا جس کے بعد اس نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا۔ اعلیٰ عدالت نے دونوں ذیلی عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے دیگر کئی خواتین سے بھی شادیاں رچا رکھی ہیں۔ خاتون کے 5 بچے ہیں، اعلیٰ عدالت نے اس کا کیس دوبارہ ایپلٹ کورٹ میں بھیج دیا ہے۔

ایک دلچسپ رپورٹ کے مطابق  ہفتے میں کم سے کم 2 گھنٹے 25 منٹ اور ماہانہ 11 گھنٹے بیوی اپنے شوہر سے لڑتی جھگڑتی ہے۔ چونکہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہر معاشرے کا حصہ ہیں۔ اس لیے ماہرین نفسیات بیوی کے چڑچڑے پن سے نمٹنے کے لیے کچھ طریقے بھی تجویز کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بیوی سے اس کی فطرت کے مطابق ہی سلوک کیا جائے۔ کسی بھی شخص کو سو فی صد تبدیل کرنا غیر منطقی ہے۔ تبدیلی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی بلکہ الجھنوں کا شکار شخص خود جب تک تبدیلی کا عزم نہ کرے تو اس کی طبیعت اور مزاج میں فرق نہیں پڑے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer