تُرک اداکارہ کا پاکستانیوں کیلئےدلچسپ پیغام،مداحوں کی چہ مگوئیاں

تُرک اداکارہ کا پاکستانیوں کیلئےدلچسپ پیغام،مداحوں کی چہ مگوئیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '  ارطغرل غازی'  پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے میں  حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی  تُرک اداکارہ  اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، گزشتہ روز اپنے ایک پیغام میں ان کا کہناتھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں  حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا رکرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے اپنے ایک ایسا پیغام دیا کہ پاکستانی حیران رہ گئے، مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ اداکارہ نے ایسا ٹویٹ کیوں کیا، پاکستانیوں کے لئے اپنے مختصر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

 ترک اداکاریہ کے اس پیغام کے وائرل ہونے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کشمکش کا شکار ہیں اور وہ اس بات کی کھوج لگا رہے ہیں کہ اس پیغام میں اداکارہ نے کس بات کی طرف اشارہ کیا جبکہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر ایک گرما گرم موضوع بن گیا۔پاکستانیوں نے جواب دیتے ہوئے مختلف ٹویٹس کرنے شروع کردیے ہیں اور اس بات کا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اداکارہ کا نمبر ون کون ہوسکتا ہے؟

پاکستانی مصباح نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کا پاکستان میں نمبر ون کون ہوسکتا ہے؟اس ٹوئٹ نے تو مجھے متجسس کردیا ہے۔

 بعدازاں  پی ایس ایل میمز نامی اکاؤنٹ نے اسراء کے ٹوئٹ پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے بابر اعظم کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں تو بابر ہی نمبر ون ہے۔

ایک اور صارف نے اس پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ اس ٹوئٹ پر تمام تر جوابات اور تبصرے خوب مزاح سے بھرپور ہیں،صارف کی جانب سے کہا کہ چھوڑ دو حلیمہ سلطان کو بھائی اب۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer