ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور کے سینما گھروں کی رونقیں بحال

 شہر لاہور کے سینما گھروں کی رونقیں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: شہر لاہور کے سینما گھروں میں امپورٹ پالیسی کے تحت بھارتی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری اور ہالی وڈ فلم مشن امپوسیبل فال آئوٹ ریلیز کردی گئی۔

سٹی 42 کے مطابق شہر کے سینما گھروں کو بارونق رکھنے کے لئے نت نئی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں اور اسی سلسلے میں بھارتی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر پارٹ تھری کو بھی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار سنجے دت ،چترا سنگھ،ماہی گل اور سوہا علی خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں اور فلم ایکشن رومانس سے بھرپور ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔جشن آزادی کی تیاریاں شروع 

 دوسری جانب ہالی وڈ فلم مشن امپوسیبل فال آوٹ کو بھی سینما گھروں کی زینت بنایا گیا ہے جو ہالی وڈ کے مقبول اداکار ٹام کروز کے ایکشن سے بھرپور ہے۔ ٹام کروز کے ساتھ ہالی وڈ اداکارہ ربیکا فرگوسن،ہینری کیول،وانیساکربائی سمیت دیگر فنکار ایکشن سے بھرپور اس فلم کا حصہ ہیں۔ نت نئی فلموں کی نمائش سے جہاں سینما انڈسٹری ترقی کرے گی وہیں شائقین فلم کو بھی تفریح حاصل ہوگی۔