ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن آزادی کی تیاریاں شروع

جشن آزادی کی تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع  ہوگئیں۔  چودہ اگست کو ملی جوش و جذبے کیساتھ منانے کیلئے چھوٹے بڑے سبھی نے بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔
اگست کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی زندہ دلان لاہور جشن آزادی کو ملی جوش و جذبے سے منانے کیلئے نکل آئے ہیں۔اردو بازار میں سجے ہیں مختلف جھنڈیوں،قومی پرچموں،بیجز،چوڑیوں اور قومی لباس کے سٹالز،،،جہاں ہیں خریداروں کا رش ،جو یوم آزادی کو عید قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین متوقع وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل
بڑوں کیساتھ کیساتھ بچوں کیلئے فیس پینٹنگز،کیپس اور قومی لباس کی فروخت عروج پر ہے۔ دکانداروں کے مطابق خریداروں کا جوش و خروش قابل دید ہے ،خریداروں کی طرح انہوں نے بھی اپنے گلی محلوں کو ابھی سے سجانا شروع کر دیا ہے۔ لاہور کی شہری یوم آزادی کو اپنے لئے اللہ تعالی کی نعمت اور رحمت قرار دے رہے ہیں۔
یوم آزادی کو ہیں ابھی کئی روز باقی  لیکن وطن عزیز سے محبت کرنے والے شہریوں نے ابھی سے خریداری شروع کر دی ہے تاکہ چودہ اگست کے دن کو جوش و خروش سے منا سکیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔