ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا: محکمہ موسمیات

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلو رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر دھند چھائی رہے گی۔ 

علاوہ ازیں آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ اور مری میں 1 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، قلات، پاراچنار منفی07، گوپس، مالم جبہ، استور منفی 06، نتھیا گلی، کالام منفی 05، سکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔