ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر املاک سیل، و سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ نئی پرانی و زیر تعمیر تمام ہائی رائز املاک کی جیو ٹیگنگ و ڈیجیٹل سروے کیے جائیں گے۔  

ڈی جی طاہر فاروق کی زیر صدارت کمرشل وہائی رائزاملاک میں فائرسیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران پرانی بنی املاک، نئی املاک اور زیر تعمیر املاک پر فائر سیفٹی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت ایک ماہ کےاندراندرتمام کمرشل و پبلک دفاتر و املاک کو فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  

ڈی جی طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ کنٹرولڈایریامیں بنےپرانےپلازوں و ہائی رائزمیں ایمرجنسی سیڑھیاں لگوائی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمرشل و ہائی رائز املاک میں فائر ہائیڈرنٹس، سموک ڈیٹیکٹر لازمی لگوائے جائیں۔