عمران یونس:لاہور کے سکولوں کے بعد کالجز میں بھی بسنت منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب چونا منڈی کالج میں منعقد ہوگی، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کو بسنت کے موقع پر مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کے لیے کالجز کی بسیں استعمال کی جائیں گی جبکہ لاہور کے مختلف کالجز کی 123 بسیں ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائیں گی تاکہ شہری آسانی سے تقریبات میں شرکت کر سکیں۔
تاہم کالجز کی چھتیں نا مناسب ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کی جائیں گی جس کے باعث پروگرام کے دیگر انتظامات اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے یہ فیصلہ شہریوں کی حفاظت اور بسنت کے دوران کسی حادثے سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے۔