ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا نوجوانوں کے لیے "پرواز کارڈ" منصوبے کا اعلان

پنجاب حکومت کا نوجوانوں کے لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:   پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے "پرواز کارڈ" منصوبے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت تین سال میں 45 ہزار نوجوان بیرونِ ملک روزگار حاصل کریں گے۔

 پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے اس منصوبے کے ابتدائی تین سال کے اخراجات کے لیے 6.9 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت صحت، تعمیرات، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں افرادی قوت تیار کی جائے گی۔ پہلا سال 8 ہزار، دوسرا سال 15 ہزار اور تیسرے سال 22 ہزار افراد اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔ اس پروگرام میں مہارتوں کی تربیت، پری ڈپارچر ٹریننگ اور سکلز ویری فکیشن شامل ہوگی، جبکہ بائیومیٹرک، میڈیکل، پروٹیکٹوریٹ اور ایئر ٹکٹ کے اخراجات بھی اس منصوبے میں شامل ہوں گے۔

ہر فرد کو 1 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی 3 ماہ کی رعایتی مدت کے بعد 15 ماہ میں آسان اقساط کے ذریعے ہوگی۔ ماہانہ قسط 12 ہزار سے 80 ہزار روپے تک مقرر کی جائے گی اور قرض کی رقم میں سے 20 فیصد کیش نکالنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت مستفید نوجوانوں کے لیے جاب آفر لیٹر اور پنجاب کا رہائشی ہونا لازمی ہوگا۔ حکومت کا اندازہ ہے کہ اس منصوبے سے سالانہ 200 ملین ڈالر تک ترسیلاتِ زر حاصل ہوں گی، جس سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔