وسیم احمد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نےملتان سطانز کی آکشن کے حوالےسے ایکس پر اہم پیغام جاری کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور دلچسپی رکھنے والوں کو موقع ہاتھ سے نکلنے سے بچنا چاہیے۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز حاصل کرنے کا ایک اور نایاب موقع آپ کا منتظر ہے، اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے دلچسپی رکھنے والے افراد جلد قدم اٹھائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملتان سُلطانز کے لیے تکنیکی تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو کہا گیا ہے کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ کریں اور مقررہ مدت کے اندر اپنی تجاویز جمع کرائیں تاکہ فرنچائز کے عمل میں حصہ لے سکیں۔