سیالکوٹ میں ارفع کریم ٹاور کی طرز پر آئی ٹی انڈسٹری لگائیں گے، شہباز شریف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہےکہ  دوبارہ موقع ملا  توسیالکوٹ میں  لاہور کے ارفع کریم ٹاور کی طرز پر آئی ٹی انڈسٹری بنا کر دیں گے۔ 8 فروری کو شیر دھاڑےگا اور  مخالفین کا جلوس نکل جائےگا۔ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ نون کے بہت بڑے جلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تیر  پر ایک نقطہ اور  لگادو  تو شیر  بن جائےگا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ برسراقتدار  آکر ترقی کا پہیہ دوبارہ چلائیں گے، آج عوامی سمندرگواہی دے رہا ہےکہ 8 فروری کا سورج ن لیگ کا ہوگا، سیالکوٹ والوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، آپ کے ووٹ سے نواز شریف  چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

8 فروری کو عام کا سمندر ان کو ییلو کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دے گا

شہباز شریف نے کہا کہ ایک سیاسی مہربان کبھی کسان کارڈ،کبھی مزدورکارڈ نکالتے ہیں،یوں لگتا ہے  یہ کوئی فٹ بال میچ کے ریفری ہوں، 8  فروری کو عوام کا سمندر ان کو یلوکارڈ دکھا کر میدان سے  باہرکردےگا۔مخالفین کہتے میاں نواز جلسے نہیں کررہا ہے تو پھر یہ کیاکیمرے میں جلسہ ہو رہا ہے۔

آج کا نوجوان نواز شریف کی طرف دیکھ رہا ہے

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی، 8 فروری کو  ہیر پھیرکو دفنانا ہے اور  شیرکو جتانا ہے، آج پاکستان کا نوجوان نواز شریف کی جانب دیکھ رہا ہے۔

 جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ صنعتکاروں کا شہر ہے، سیالکوٹیو میں آپ کی عظمت کو سلام کرتا ہوں،  2017میں نواز شریف کا تختہ الٹ کر خوشحالی کے سفر کو ختم کردیا تھا، میاں نواز شریف پہلے دور میں ملک نے ترقی شروع کی، میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کے دانت کھٹے کئے تھے، نواز شریف کو 5 ارب ڈالر کی آفر ہوئی لیکن نواز شریف نے پھر بھی دھماکے کئے۔

  شہباز شریف نے  کہا کہ آپ کو یاد ہے کہ نواز شریف کے دور میں لاکھوں لیپ ٹاپ دیئے گے، نواز شریف نے 20 ارب کے تعلیمی وضائف دیئے، لاکھوں بچوں کو روز گار سکیم کے تحت اربوں روپے دیئے، دوبارہ موقع ملا  توسیالکوٹ میں  لاہور کے ارفع کریم ٹاور کی طرز پر آئی ٹی انڈسٹری بنا کر دیں گے، اگر آپ نے دوبارہ موقع دیا تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔