ویب ڈیسک : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط لکھ دیا .
دوران حراست سینئیر نائب صدر PTI فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی اور دوران حراست سینیٹر اعظم سواتی اور ڈاکٹر شہباز گل سے پیش آنے والے پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ بھی دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کو آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی گئی ۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا عزت و وقار کے خلاف اقدامات آئین کے آرٹیکل 9 , 10A اور 14 کی خلاف ورزی ہیں -