ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے طیارے میں میڈیکل ایمرجنسی ہو گئی جس کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔
مریم نواز جس طیارے میں سوار ہیں اس میں ایک مسافر کو دل میں تکلیف ہوئی ہے۔مسافر کے معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم طیارے میں داخل ہو گئی ہے۔مسافر کے سینے میں تکلیف کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔بیمار مسافر محمد ہارون کو میڈیکل عملے نے جہاز سے اتار لیا ہے جن کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن اور چیف آرگنائزر مریم نواز صاحبہ ابوظہبی سے لاہور روانگی کیلیے جہاز میں سوار#خوش_آمدید_امید_سحر pic.twitter.com/Z47nRfga8J
— PML(N) (@pmln_org) January 28, 2023
واضح رہے کہ دبئی میں گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ کا ہے۔
انہوں کے کہا کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے۔ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آگے آکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ مریم نواز گزشتہ سال اکتوبر میں لندن روانہ ہوئی تھیں، لندن سے جنیوا جا کر اپنے گلے کی سرجری بھی کرائی تھی۔