ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں مہنگی کیوں؟

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں مہنگی کیوں؟
کیپشن: Electric Cars
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ایک درجن سے زائد اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔

حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دی ہے جن میں الیکٹرک گاڑیاں اور دیگر تمام قسم کی درآمدی گاڑیاں شامل ہیں۔تاہم وارنش کی درآمدات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے اور نئی ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2022 تک نافذ رہے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔اسی طرح پولی پروپیلین سمیت مختلف اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد اضافے کے ساتھ 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر