(سٹی42) لاہوربورڈ نے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی، امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔
لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔ پہلے روزعربی، لباس پارچہ بانی، بزنس سٹڈیز، جیومٹریکل اینڑ ٹیکنکل ڈرائینگ، فش فارمنگ، کمپیوٹرہارڈ وئیر، ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن سمیت گیارہ امتحانات کے پرچے لیے جائیں گے۔
لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں 6 لاکھ کے قریب بچے شرکت کریں گے۔