ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شمولیت کیلئےروانہ

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شمولیت کیلئےروانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہبازعلی)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے بازآ صف علی اور صاحبزادہ فرحان جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی اور صاحبزادہ فرحان علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دبئی جنوبی افریقا روانہ ہوئے,دونوں بلےباز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کوجوائن کریں گے,جنوبی افریقا کےخلاف ون ڈے سیریز کےاختتام پراسکواڈ میں شامل بلے باز امام الحق اورشان مسعود وطن واپس آ جائیں گے۔

دوسری طرف کپتان سرفراز احمد کی معطلی کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے،جس کے بعد محمد رضوان ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ میں ہی رہیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer