ویب ڈیسک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سپر ایٹ کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 رنز سے ہرادیا۔
ورلڈکپ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کےلیے قومی بولرز کو سری لنکا کو 147 رنز تک محدود کرنا تھا، تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوگئے۔
پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، گروپ 2 سے نیوزی لینڈ کوالیفائی کرگیا
میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کا پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر 176 رنز بناڈالے۔ 16ویں اوور میں فخر زمان 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان بڑے ہدف کی جانب گامز تھا کہ پہلی وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم کے بغیر میدان میں اترنے والا قومی ٹیم کا مڈل آرڈر متاثر کن کاکردگی نہ دکھا سکا۔ وکٹ کی دوسری جانب موجود صاحبزادہ فرحان نے ورلڈکپ میں دوسری شاندار سنچری بناڈالی۔ وہ 100 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ پوری پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بناسکی۔
دو اوپنرز کے علاوہ دیگر 6 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، شاہین آفریدی 4، نسیم شاہ 1، سلمان آغا اور محمد نواز صفر رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔