ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

 یو اے ای: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یو اے ای حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے .

 سپر 98، پیٹرول میں 0 اعشاریہ 14درہم فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت 2 اعشاریہ 59 درہم مقرر کی گئی ہے۔ سپیشل 95،پیٹرول میں اعشاریہ 15 درہم فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 اعشاریہ 48 درہم مقرر کر دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ای پلس 91، پیٹرول میں اعشاریہ 14 درہم فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2اعشاریہ 40 درہم مقرر کی گئی ہے۔

 ڈیزل میں اعشاریہ 20 درہم فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 اعشاریہ 72 درہم مقرر کی گئی ہے۔