ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ائیر پورٹ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی ائیر پورٹ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاک افغان سرحدی جھڑپوں کے بعد کراچی ائیر پورٹ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز، پولیس اور اے ایس ایف کے اضافی دستے ایئرپورٹ کی حدود کی سڑکوں پر تعینات کر دیے گئے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹر اور پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی،ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کالونی میں ملازمین اور رہائشیوں کے علاوہ گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ٹاؤن شپ کی سڑک سے ایئرپورٹ، پی آئی اے ہیڈ آفس اور پی آئی اے ہیڈکوارٹرز جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئرپورٹ ذرائع نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ فلائٹ کے لیے وقت سے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں کیونکہ ایئرپورٹ پر راستے میں سخت چیکنگ کے باعث وقت لگ سکتا ہے۔

 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر صرف مسافروں کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ بلا وجہ ایئرپورٹ آنے والوں کو ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔