ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی جیلوں میں جیل وارڈز کی ڈیوٹی سخت کردی گئی: حکمنامہ جاری

پنجاب کی جیلوں میں جیل وارڈز کی ڈیوٹی سخت کردی گئی: حکمنامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے آئی جی جیل نے اہم حکمنامہ جاری کردیا ۔ 

پنجاب کی جیلوں میں جیل وارڈز کی ڈیوٹی سخت کردی گئی۔ اس حوالے سے جاری مراسلہ کے مطابق جیل وارڈز اب 2مختلف شفٹوں میں 4 ، 4 گھنٹوں کی ڈیوٹی کریں گے، پہلے جیل وارڈز 8 گھنٹے کی مسلسل ڈیوٹی کرتے تھے۔ 

ڈیوٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جیل خانہ جات نے مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ کی کاپی تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو بھجوا دی گئی۔ 

جیل حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد جیل وارڈز کی ڈیوٹی تبدیل کی گئی،4 ،4 گھنٹے کی ڈیوٹی سے جیل وارڈز تازہ دم رہیں گے۔ جیل کے زیادہ تر سٹاف ڈیوٹی کے بعد بھی جیل کے اندر رہے گا، پنجاب کی تمام جیلوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔