ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عازمین حج کو سیزنل فلو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی گئی

عازمین حج کو سیزنل فلو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب نے اندرون مملکت سے حج کرنے والے عازمین کو سیزنل فلو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی۔

سعودی وزارت صحت نے ہدایت جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ سیزنل فلو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی طور پر لگانا ضروری ہے تاکہ عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں واضح کیاہے کہ گزشتہ پانچ سال میں گردن توڑ بخار کی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے ویکسین لگانا لازمی ہوگا اور اس کا ریکارڈ صحتی ایپ پر اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے۔

سعودی وزارت حج نے تمام مستحقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویکسین لگانے کے لیے صحتی ایپ کے ذریعے وقت حاصل کریں تاکہ مقررہ کورس مکمل کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف حج کے دوران عازمین کی صحت کو محفوظ بنائے گا بلکہ مناسک کی ادائیگی کو بھی بے خطر بنانے میں مددگار ثابت ہو گا،عازمین ہدایات پر مکمل عمل کریں اور بروقت ویکسینیشن کروائیں تاکہ موسم حج میں کسی بھی طبی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔