ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل ہو گئی

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل ہو گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چار سالہ میڈیا رائٹس 26 ارب روپے میں ولی ٹیکنالوجیز کو فروخت کردیے گئے۔

میڈیا رائٹس کی دوڑ میں تین بڈرز میدان میں تھے، ولی ٹیکنالوجیز نے ریزرو پرائس سے تین ارب زائد کی بڈ دی تھی۔

 ممکنہ طور پر سرکاری ٹی وی کی اسکرین پر میچز دکھائے جائیں گے جبکہ دو بڑے اسپورٹس چینل دوڑ سے باہر ہو گئے، انہیں واجبات کی ادائیگی کے لیے خاصا وقت دیا گیا لیکن ناکام رہنے پر ڈس کوالیفائی کرنا پڑا۔

گزشتہ برس پی ایس ایل کے 34 میچز ہوئے تھے اب 2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے تعداد 44 تک پہنچ جائے گی،

قوانین کے مطابق پروڈکشن اخراجات نکالنے کے بعد 3 ارب روپے سالانہ سے بڑی براڈ کاسٹ ڈیل کی صورت میں اضافی رقم میں سے 5 لاکھ ڈالر آئیکون غیر ملکی کرکٹرز سے معاہدے کے لیے رکھے جائیں گے، باقی 80 فیصد حصہ پی سی بی اور 20 فیصد فرنچائز کو ملے گا۔

Ansa Awais

Content Writer