ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی کارروائی، سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کی کارروائی، سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایس ایچ او ریس کورس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کینال روڈ ،جیل روڈ پر سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی کی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ چند روز قبل ملزم جیل روڈ سے شہری کا موبائل فون چھین کر فرار ہوا تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزم پر 25 سے زائد چوری، ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فونز اور پستول بمعہ گولیاں برآمد ہوئیں ۔