ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ’آپریشن غضب للحق‘ کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ اب تک افغان طالبان کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، مزید بتایا گیا کہ 104 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے، افغان طالبان کے 163 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کی گئیں۔
Operation Ghazb lil Haq
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 28, 2026
Update 0900 hours 28 Feb
✅*Summary of Afg Taliban losses*
▪️331 Killed,
▪️500 + Injured,
▪️104 Check posts destroyed,
▪️22 Post Captured,
▪️163 Tanks and Armed vehs Destroyed
▪️37 Locs across Afg eff tgt by air
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے نیوافغان8پوسٹ کودھماکا خیز مواد سے اڑا دیا،پاک فوج نے زؤبا سیکٹر میں بھی افغان طالبان کی ڈیلٹا پوسٹ کو تباہ کردیا،افغان طالبان کےکانڈکسی بیس چترال کوبھی شدید نقصان پہنچایا،افغان طالبان کی خیبر پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کیلئے ہر محاذ پر جوانمردی سے دشمن کو نیست نابود کررہی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج بلا اشتعال جارحیت کیخلاف ہر لمحہ چوکس اور بھرپور جواب دینےمیں مصروف ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔