ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سکھ نہر کے قریب نوجوان کی خودکشی، تحقیقات شروع

لاہور: سکھ نہر کے قریب نوجوان کی خودکشی، تحقیقات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین /وقاص احمد: لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں سکھ نہر کے قریب نوجوان کی خودکشی  کا افسوسناک واقعی پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز، ایس ڈی پی او باغبانپورہ اور ایس ایچ او ہربنس پورہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ کاشف خالد کے نام سے ہوئی ہے۔  

پولیس اور فرانزک ٹیم نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شواہد جمع کئے جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کےمطابق قتل سمیت تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی اصل نوعیت سامنے لائی جا سکے۔