ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن غضب للحق ؛افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک ، 450 سے زائد زخمی

آپریشن غضب للحق ؛افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک ، 450 سے زائد زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور طاقت سے جوابی کارروائی جاری ہے,آپریشن غضب للحق کے دوسرے روزافغان طالبان رجیم کے297کارندےہلاک اور 450سےزائد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق آپریشن غضب للحق کے دوسرے روزافغان طالبان رجیم کے 135ٹینک اوربکتربندگاڑیاں تباہ کردی گئیں،89چوکیاں ملیامیٹ اور18پرپاکستان نےقبضہ کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق  پاک فوج نے نیوافغان8پوسٹ پر قبضہ کرکے اسے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، خیبر پوسٹ، نوشکی سیکٹر ، افغان طالبان کی اعلیٰ جرگہ تھانہ پوسٹ ، اوماری کیمپ کو بھاری نقصان پہنچایاگیا، ڈیلٹا پوسٹ کو بھی دھماکہ خیز مواد سے اڑادیاگیا۔
 افواج پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے کانڈکسی بیس چترال کو شدید نقصان پہنچایا ، افغان طالبان کے فوجی آریانہ کمپلیکس، دبگئی چیک پوسٹ، پولیس ہیڈکوارٹرز اور ذاکرخیل پوسٹ کوبھی تباہ کردیاگیا۔
پاکستان کی کارروائیوں پرافغان طالبان چوکیاں چھوڑکربھاگ نکلے،پاک فضائیہ کی صوبہ لغمان میں جوابی کارروائی کے نتیجے میں  طالبان رجیم کا اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کردیئے گئے،کابل ،پکتیا، قندھار سمیت افغانستان میں 29مقامات کو نشانہ بنایاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کےمطابق سکیورٹی فورسزنے افغان طالبان کے تمام53 حملے ناکام بنائے،ہرحملےکامنہ توڑجواب دیا،دشمن کےخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 12جوان شہیداور27زخمی ہوئے ہیں۔