ویب ڈیسک: سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کےساتھ تعلقات کی تفصیلات منظرعام پر آنے کے بعد بورج برینڈی نے ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ‘ ایپسٹین فائلز’ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ برینڈی کے جیفری ایپسٹین کے ساتھ ای میل اور ٹیکسٹ پیغامات کے تبادلے موجود ہیں۔
دستاویزات کے مطابق برینڈی تین مختلف کاروباری عشائیوں میں ایپسٹین کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ بورج برینڈی نے سنہ 2017 سے ورلڈ اکنامک فورم کی قیادت کی تھی، اور ان کا استعفیٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایپسٹین فائلز کی روشنی میں دنیا بھر کی کئی بااثر شخصیات کے حوالے سے نئے تنازعات جنم لے رہے ہیں۔