ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک افغان بڑھتی کشیدگی،امریکا نے پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان کر دیا

پاک افغان بڑھتی کشیدگی،امریکا نے پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی، امریکا نے پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

 امریکی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ایلیسن ہوکرنے پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے رابطہ کیا اور پاکستان کی جانب سے طالبان حملوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

 امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور پاکستان کی سکیورٹی اور دفاعی اقدامات کو سراہتا ہے۔ انہوں نے حالیہ جھڑپوں میں جانی نقصان پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔