ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سکیورٹی صورتحال: سی سی پی او کی پولیس افسران و اہلکاروں کو  الرٹ رہنے کی ہدایت

 سکیورٹی صورتحال: سی سی پی او کی پولیس افسران و اہلکاروں کو  الرٹ رہنے کی ہدایت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت موجودہ سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں اور ناکوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کومبنگ آپریشنز بلا تعطل جاری رکھنے کا بھی حکم دیا گیا۔

اجلاس میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں اویس احمد ملک، اطہر وحید اور عمران کشور شریک ہوئے،جبکہ ذیشان رضا اور فیصل کامران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اس دوران شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، حساس مقامات کی نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔