ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارجی دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ 

 شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں دورانِ فائرنگ 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوئی، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔ 

 علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

سورس : آئی ایس پی آر