ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی ؛ افغانستان اور آسٹریلیا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا 

چیمپئنز ٹرافی ؛ افغانستان اور آسٹریلیا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: چیمپئنز ٹرافی ؛ افغانستان اور آسٹریلیا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ 3 رنز پر گری۔اس کے بعد ابراہیم اور صدیق اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ابراہیم زادران 22رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر رحمت شاہ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔صدیق اللہ بھی 85 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغان ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

عظمت اللہ عمر زئی67 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین نے 3، جانسن اور زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس وقت آسٹریلیا کی  اننگ چل رہی  تھی اور آسٹریلیا  کے 109 پر ایک آوٹ ہوا ہے ۔ آسٹریلیا کو 37 اوور میں 165 رنز جیت کے لیے درکار ہیں 

یہ میچ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتی وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

واضح رہے کہ اگر افغانستان کی ٹیم آج کا میچ ہاری تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا اور اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

 آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے۔افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔