ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 کا شیڈول جاری، شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

پی ایس ایل 10 کا شیڈول جاری، شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: پی ایس ایل سیزن 10 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کےمیچز11اپریل سے18مئی کےدرمیان 4شہروں میں کھیلےجائیں گے۔
راولپنڈی سٹیڈیم پی ایس ایل 10کے افتتاحی میچ کی میزبانی کرےگا،کراچی سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 10 کا پہلا میچ 12 اپریل کو کھیلا جائےگا۔
ملتان سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 10 کا پہلا میچ 22 اپریل کو کھیلا جائےگا،لاہور قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 10 کا پہلا میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
پشاور میں کھیلے جانیوالےنمائشی میچ کیلئےٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،پی ایس ایل سیزن 10 میں 3ڈبل ہیڈرمیچزکھیلےجائیں گے۔
پہلا پلے آف 14 اور دوسرا 16 مئی کو قذافی سٹیڈیم کھیلا جائےگا،پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔