ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالیہ حمزہ و دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست، پنجاب حکومت نے وقت مانگ لیا

عالیہ حمزہ و دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست، پنجاب حکومت نے وقت مانگ لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عالیہ حمزہ، شہریار آفریدی اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں کی سماعت کی۔  

پراسیکیوٹر جزل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ پراسیکیوٹر  جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ رپورٹس کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

ضمانت منسوخی کی اپیلیں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer